• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگئی

Women Cricket Team Off For New Zealand
قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کپتان ثناء میر کی قیادت میں نیوزی لینڈ دورے پر روانہ ہونے والی 21 رکنی ٹیم میں 15 کھلاڑی،6 آفیشلز شامل ہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے نیوزی لینڈ دورے کے دوران 5 ون ڈے میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ون ڈے میچ 9 نومبر کو کھیلے گی۔
تازہ ترین