• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، دسمبرتک پارلیمنٹ اور حکومت بھی رہے گی،جاوید ہاشمی

ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان  جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں، دسمبرتک پارلیمنٹ بھی رہے گی اور حکومت بھی جنرل راحیل شریف خداوندکاتحفہ ہے،آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کو بچایا۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسمبلیاں 5سالہ مدت  پوری نہیں کرتیں  مدت پوری ہو نے سے جمہوریت مضبوط ہوگی،خواہش ہے کہ موجودہ اسمبلی بھی مدت پوری کرے۔وزیراعظم اسمبلیاں توڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔پارلیمنٹ تمام مسائل کے باوجود 2018 تک اپنا ٹائم پورا کرے گی۔دسمبرتک پارلیمنٹ بھی رہے گی اور حکومت بھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف سے احتساب مانگا جا رہا ہے تو مانگا جانا ضروری ہے ۔پانامہ لیکس کا مسئلہ سپریم کورٹ میں ہے سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہے پوری قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود کو سیاسی جماعت نہیں کہتی تحریک کہتی ہے میں بھی تحریک سمجھ کر گیا تھا ۔ تحریک انصاف کی کوئی سیاسی تربیت نہیں ہوئی۔عمران خان نے اسلام آباد پرکنٹرول کا کہاخود بنی گالہ میں بیٹھے رہےعمران خان کارکن اکٹھے نہ کرسکے توشام کو یوم تشکر کا اعلان کردیا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے عمران خان کا افسوس ہوا عمران خان نے جو دعوی کیا تھا کہ اسلام آباد میرے کنٹرول میں ہوگا وہ آدمی جان دے دیتا مگر وہ تو خود بنی گالہ میں بند ہوکر بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے جنگ ایک فرد کیلئے نہیں، جمہوریت کوبچانے کیلئے جنگ لڑی۔پارلیمنٹ کو توڑنے والی قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہدکی جس کے نتیجے میں مجھے چندقوتوں نے الیکشن میں ہرایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سمیت پورے خاندان کا احتساب ہونا چاہیے۔وزیراعظم بھی اپنادفاع خودکریں۔وزیر اعظم پاناما لیکس پراپنا دفاع بہترطریقے سے کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف خداوندکاتحفہ ہے۔ضرب عضب کے ذریعے بہت ساری کامیابیاں حاصل کیں۔سی پیک ملک کی بقاءکا پروگرام ہے۔امریکہ کے الیکشن میں ہیلری کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔انڈیا ڈونلڈٹرمپ کو سپورٹ کررہا ہے۔
تازہ ترین