اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے مسلم لیگی رہنما خرم منور منج کی بغیر کسی مقدمہ گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمارے ساتھیوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خرم منور منج کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ وہ کسی کیس میں مطلوب ہیں اس کے باوجود انہیں حراست میں لینا حبس بے جا میں رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے رہنمائوں و کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔