ملتان (این این آئی) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکا میں اکثریت کا ووٹ ، طاقت کا نہیں تباہی کا ووٹ بن جائے گا ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مقررہ مدت پوری نہیں کریں گے ، انہوں نے کہاکہ امریکا 4 سالوں سے 15 سال کے درمیان ٹکڑے ٹکڑے ہو کر جزیرے کی شکل اختیار کر لے گا ، انہوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ میں شمولیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی طورپر مسلم لیگی ہوں اور مجھے مسلم لیگ میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک سوال پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگی ہو ں جانا چاہوں تو کون روک سکتا ہے ، ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ۔