• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا میں نایاب اور قیمتی گھڑی 11ملین ڈالر میں نیلام

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)جنیوا میں برطانوی آکشن ہاؤس فلپ کے تحت دنیا کی مہنگی اور نایاب گھڑی 11ملین ڈالر میں نیلام کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ گھڑی نیو یارک کے بینکار پٹیک فلپ نے 1941میں تیار کی تھی جس نے اب تک نیلام ہونے والی گھڑیوں کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔اس نیلامی میں سات لوگوں نے اس گھڑی کی بولی لگائی تاہم خریدنے والے شخص کا نام واضح نہیں کیا گیا۔واضح رہے اس سے قبل گزشتہ سال دنیا کی مہنگی ترین گھڑی تقریباً 7ملین ڈالر میں نیلام کی گئی تھی۔
تازہ ترین