• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مسلمانوں کے زوال کی ایک بہت بڑی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے خود کو لسانی و قومی بنیادوں پر مختلف گروہوں میں تقسیم کر رکھا ہے جو کہ تعلیماتِ قران و سنت کے بالکل منافی ہے۔ آقائے دو جہاںﷺ نے اپنے آخری خطبے میں تمام مسلمانوں کو برابری کا درجہ عطا کیا تھا اور فرمایا تھا کہ کسی بھی شخص کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں ہے۔ جب قران و سنت میں ان لسانی، صوبائی اور قومی تعصبات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے تو ہم کیونکر ایسے تعصبات میں پڑ کر اپنی اور ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ قائد اعظم نے بھی پنجابی، سندھی، بلوچ اور پٹھان کے فرق کو مٹا کر صرف پاکستانی ہونے کو ترجیح دی تھی لہٰذا ہمیں ان لسانی و صوبائی تعصبات کو بھلا کر صرف پاکستانیت کے جذبے کو زندہ رکھنا اور فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک اندرونی سازشوں سے محفوظ ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
(ابراہیم شہاب)
ibrahim.tiger143@gmail.com

.
تازہ ترین