• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کا قطر کے امیر سے ٹیلی فونک رابطہ

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے  ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم اور قطری امیر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رہنماؤں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ دونوں ممالک علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید