• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام کے حملہ آور اب تک آزاد کیسے گھوم رہے ہیں؟ فاروق عبداللّٰہ

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں کشمیر فاروق عبداللّٰہ—فائل فوٹو
سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں کشمیر فاروق عبداللّٰہ—فائل فوٹو

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر فاروق عبداللّٰہ نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام کے حملہ آور اب تک آزاد کیسے گھوم رہے ہیں؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں وزیراعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ریاستی درجہ بحال کرنا کوئی رعایت نہیں یہ ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایسی آزادی نہیں جیسے آپ مجھے بغیر ہوا کے پتنگ اڑانے کی اجازت دیدیں، حکومت اپنا وعدہ پورا کرے، یہ ہمارا آئینی حق ہے جو کافی مدت سے پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔

فاروق عبداللّٰہ پہلگام میں نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں خطاب کر رہے تھے، انہوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر سوال اٹھایا کہ پہلگام میں دہشت گردی کرنے والے اب تک گرفتار کیوں نہیں کیے گئے؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اختیار ہے، ٹیکنالوجی ہے، فوج ہے، اسلحہ ہے پھر بھی سیکیورٹی ادارے ناکام کیوں ہوئے؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید