• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس امارات کا ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے پر اتفاق

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے رابطہ کرکے ایرانی جوہری پروگرام پر سفارتی حل میں ثالثی کی پیش کش پر زور دیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

پریس کانفرنس میں صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران نے روس سے فوجی مدد نہیں مانگی، روس نے ایران کو ماضی میں فوجی ساز و سامان فراہم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کو فوجی ساز و سامان کی فراہمی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ 200 سے زائد روسی جوہری ماہرین پاور پلانٹ کے 2 یونٹ بنانےکیلئے ایران میں ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی طرف سےروسی جوہری ماہرین کو نقصان نہ پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید