• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی وزرائے خارجہ ایران سے جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے

خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی وزرائے خارجہ جمعے کو ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ جرمنی، فرانس، برطانیہ کے وزرائے خارجہ ایرانی ہم منصب کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات کریں گے۔

ایرانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا۔

اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی جمعے کو طلب کرلیا گیا۔

اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی، جسے پاکستان، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔

ادھرایرانی نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے، امریکا اسرائیل کے ساتھ جنگ میں شامل ہوا تو ہمارے پاس جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید