• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،سینئر فوجی افسر ہلاک

Chopper Crashed In Afghanistan Senior Military Officer Killed
افغانستان کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں افغان فوج کے کور کمانڈر ہلاک ہوگئے ،افغان وزارت دفاع کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی افسر کا نام جنرل محی الدین ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق افغانستان کے ،مشرقی علاقے بادغیس میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوا ہے ،جس میں کور کمانڈر جنرل محی الدین ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کم از کم 11افراد سوار تھے ۔

افغان میڈیا کے مطابق جنرل محی الدین کا ہیلی کاپٹر بادغیس میں حادثے کا شکار ہوا،وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین