• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر نیچرل ہارر فلم ’’اِنکارنیٹ‘‘کا نیا ٹریلر

Super Natural Horror Film Trailer Of Incarnate
خوفناک مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ سپر نیچرل ہارر فلم ’’اِنکارنیٹ‘‘کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔فلم دو دن بعد سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہدایتکاربریڈ پیٹن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے11سالہ لڑکے کے گِرد کے گھومتی ہے جو مافوق الفطرت اور شیطانی قوت کے زیراثر آجاتا ہے اور خطرناک حد تک غیر معمولی طاقت حاصل کر کے اپنے ارد گرد موجود لوگوں کی جان لینے پر تُل جاتاہے۔

جیسن بلم، ٹریول انگلسن اور مائیکل سیزمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکارآرون ایکرٹ، کیریک وین ہوٹن، کیٹیلینا سینڈینو، ڈیوڈ مازوئس اور میٹ نیبل اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوںگے۔

رونگٹے کھڑے کر دینے والی دہشت ناک مناظر سے بھرپورفلم یونیورسل اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال2دسمبر کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔
تازہ ترین