تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا ہے کہ کراچی کے سمندر پر لہروں میں نیلی روشنی دیکھی گئی۔
انکا کہنا تھا کہ سمندر میں نیلی روشنی کیمیائی عمل ہے جس میں جاندار روشنی خارج کرتے ہیں۔
معظم خان نے کہا کہ کراچی کے سمندر میں جاندار 'ناکٹی لوکاسائنٹی لونس' یہ چمک پیدا کرنے کا سبب ہے۔ سمندری جاندار کو سی فائر یا سی ٹوئنکل بھی کہتے ہیں۔
تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے بتایا کہ سمندری جاندار رائی کے دانے سے بھی چھوٹا ہے، سمندر میں اس جاندار کی موجودگی سمندر کی زرخیزی کی علامت ہے۔