• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پر خاتون سے 40تولے سونا بر آمد

40 Tolas Of Gold Recovered From Woman At Lahore Airport
علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سونا اسمگل کرنے والی خاتون سے چالیس تولے سونا بر آمد کر لیا گیا۔ حکام نے سونا قبضے میں لے کر خاتون کو سعودی عرب جانے کی اجازت دیدی۔

کسٹمز حکام کے مطابق پاکستانی نژاد کینیڈین خاتون روبینہ کھرل لاہور سے سعودی عرب جا رہی تھیں ، دوران تلاشی خاتون کے قبضے سے چالیس تولہ سونے کے چار بسکٹ بر آمد ہوئے ۔ کسٹمز حکام نے خاتون مسافر کو سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی اور سونا قبضے میں لے لیا۔

کسٹمز حکام نے خاتون سے سونے کی رسیدیں اور ملکیتی ثبوت طلب کر لیے ہیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد سونا خاتون کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین