• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنےکا خط معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے ،ویزے میں توسیع نہ کرنے کیخلاف آئینی درخواست پر وزارت داخلہ کے ترکش اسٹاف کے ملک چھوڑنے کے لیٹرز کو معطل کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت داخلہ کو 13دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں اور آئندہ سماعت پر جواب بھی داخل کرنے کی ہدایت کی ہےفاضل عدالت نے متعلقہ حکام کو ترکش عملے کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔جمعے کو جسٹس منیب اختر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے پاک ترک اسکولز کے ترکش اسٹاف کو ملک چھوڑنے اور ویزے میں توسیع نہ کرنے کیخلاف ترکش عملے یلماز، لاسن اور والدین کی آئینی درخواست کی سماعت کی ۔جس میں وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں پاک ترک ایجوکیشن فاونڈیشن اور پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت26 اسکول چلائے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین