• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے نئے گیس کنکشن پر پابندی ختم کرنے کی سفارش

Pm Recommended To Lift Ban On New Gas Connection
نئے گیس کنکشن دینے پر عائد پابندی ختم کرنے کی سمری وزیر اعظم ہاؤس بھیج دی گئی،وزیراعظم سے صنعتوں، کمرشل اداروں اورنئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو گیس کنکشن دینے کی اجازت مانگی گئی ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد بتدریج نئے کنکشن ایل این جی کی قیمت کے مطابق دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 2012ء سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں، کمرشل اداروں اور صنعتوں کو نئے گیس کنکشن دینے پر پابندی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سال میں گیس سپلائی صورتحال مزید بہتر ہو نے والی ہے، ماہرین کے مطابق ایک سال بعد ملکی بندرگاہوں میں 950 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گیس آنے کی صلاحیت ہو جائے گی۔
تازہ ترین