• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سے یورپی یونین میں شمولیت پر مذاکرات بند کیے جائیں، جرمنی

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس امر کی وکالت کی ہے کہ ترکی کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ روک دیا جائے جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونین جماعتوں کی پارلیمانی حزب کے ایک اجلاس میں انجیلا مرکل نے کہا کہ ان کے خیال میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترک حکومت کے انتہائی سخت اقدامات کے بعد ترکی کے ساتھ مزید کسی نئے شعبے میں مذاکرات شروع نہیں کیے جانے چاہئیں حال ہی میں یورپی پارلیمان نے بھی ترکی کے ساتھ یونین میں شمولیت کے موضوع پر مذاکرات کو سردخانے میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جواب میں ترک حکومت اپنے ابتدائی ردعمل میں یورپی یونین کے ساتھ مہاجرین کے بارے میں طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی دے چکی ہے۔
تازہ ترین