• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقلاب اورجنگ کے رسیا زید حامد(ڈمی) آج ”خبرناک“ کے مہمان ہوں گے

کراچی (جنگ نیوز) انقلاب اور جنگ و جدل کے رسیا زید حامد(ڈمی) اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے زید حامد (ڈمی) نے پرستاروں کو بتایا کہ اپنے ٹھمکے ہر وقت تیار رکھو کیونکہ جشن میدان جنگ میں بھی منانا پڑتا ہے۔ پروگرام میں ”رقص “ کے کلاکار بھی سراپا احتجاج نظر آئےں گے۔ اس کے علاوہ ”شیخ رشید کا ڈنڈا بردار ٹویٹ “ اور اِس پر عوامی رائے بھی ناظرین کے سامنے لائی جائے گی۔ موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے دلفریب نغمہ ”تھا یقیں کہ آئیں گی یہ راتاں کبھی“ سے بھی محظوظ ہوں گے اور نمبر جینئس کے سامنے ہندسوں کے پنڈٹ اس بار بھی بے بس نظر آئیں گے۔ طنز و مزاح اور حالات حاضرہ پر مبنی دلچسپ پروگرام ناظرین عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات 11 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔
تازہ ترین