• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کام نہ کرنے والے افسروں کی لسٹیں تیارکی جائیں،منشاء اللہ بٹ

لاہور(خصوصی رپورٹر)صو بائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ سے مختلف وفود نے ملاقات کی اور انہیں وزارت ملنے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گائیڈ لائن میں جلد محکمہ بلدیات کو دیگر سرکاری محکموں کے ماتھے کا جھومر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کے نکمے اور کام نہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ایسے افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے تمام ٹائون آفیسرز کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام مین ہولوں پر ڈھکن لگا نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔جس ٹی ایم اونے حکم پرعمل در آمد کرنے میں حجت وحیل کا مظاہرہ کیا ۔ تمام ٹی ایم اوز اپنی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سیوریج کے بہتر نظام، سٹریٹ لائٹس کو بہتر حالت میں لائیں۔
تازہ ترین