• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمت رسول ؐپر آنچ نہیں آنے دیں گے ،قاری سرفراز

ترا ڑ کھل ( نامہ نگا ر) محمد ﷺکے غلا م حرمت رسولﷺ پر قربان تو ہو سکتے ہیں لیکن حرمت رسول ﷺپر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ان خیا لات کا اظہا ر قاری سرفراز خان مہتمم مدرسہ عثما نہ کو ٹیڑیاں نے ایک اخبا ری بیا ن کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے آزاد کشمیر میں قادیا نیوں نے اپنی مذموم سرگرمیوں کو تیز کر دیا ہے اور مختلف این جی او ز ان کے ساتھ سر گرم عمل ہیں ۔ وہ بے روز گار نو جوانوں کو اپنے دام فریب میں پر کشش مراعات کے ذریعے پھنسا تے ہیں جس کا حکومتی سطح پر قلع قمع کیا گیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلا م کے نام پر وجود میں آنے والے پا کستان میں اور آزاد کشمیر میں اسلا م دشمن اور وطن دشمن سرگرمیوں کو کسی بھی صورت میں بر داشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر حساس اور پر امن خطہ ہے یہا ں پر اسلام دشمن سرگرمیوں کا سختی کے ساتھ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین