• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب ڈویژن عباسپور میں چشمے خشک ہو گئے ،پانی کی شدیدقلت

عباسپور (نمائندہ جنگ ) سب ڈویژن عباسپور بالخصوص یوسی کھلی درمن چفاڑچھاترہ  میں پینے کے پانی کی شدیدقلت  ہے، چشمے   خشک ،جانوروں اور انسانوں کوشدیدمشکلا ت کاسامنا ،عوام شدید مشکلات کاشکار ہیں۔ انسان اورحیوان پانی کی بوند بوند کیلئے ترسنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن عباسپور کی تینوں یونین کونسلز کے درجنوں گاؤں میں پانی کی شدیدقلت  کنویں چشمے خشک پینے کاصاف پانی نایاب عوام شدیدمشکلات کاشکار سب ڈویژن عباسپور باولی بازارمیں باولی کاپانی بھی مکمل خشک جوہزاروں لوگوں کی ضرورت پوری کرتاتھا اس خشک موسم میں یہ باولی جومکمل طورپر پانی فراہم کرتی تھی آج پانی اس میں بھی خشک ہوگیا ۔ عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انتظامیہ بلدیہ ٹاؤن فوری طورپراس سنگین مسئلہ کوحل کرے اورعوام کی ضرورت پانی کی فراہمی کویقینی بنائے تاکہ عوامی مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔
تازہ ترین