• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ کے جائز حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے‘بی پی ایل اے

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)بی پی ایل اے کی کاوشوں سے کالج اساتذہ کے زیر التوا ایم فل پی ایچ ڈی کے این اوسی اور سٹڈی لیو جاری ہو گئے ان خیالات کا اظہار بی پی ایل اے کے مرکزی صدر پروفیسر محمد سعید مندوخیل جنرل سیکرٹری پروفیسر اقبال سملانی پروفیسر امداد بلوچ پروفیسر عابد کاکڑ پروفیسر محمد بخش لانگو پروفیسر راحیلہ رمضان پروفیسر شیریں گل کاکڑ پروفیسر نصراللہ خان کاکڑ پروفیسر امجد حسین پروفیسر سید شیر محمد پروفیسر منصور بلوچ پروفیسر یوسف کبزئی پروفیسر ممتاز احمد پروفیسر ریاض کھوسہ پروفیسر ادریس جعفر پروفیسر کلیم ناصر اور پروفیسر علی بابا نےاجلاس میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالسے ایم فل پی ایچ ڈی کیلئے این او سی کے حصول میں مشکلات تھیںجس سے کالج اساتذہ میں کافی بی چینی پیدا ہو رہی تھی بی پی ایل اے کی قیادت نے وزیر تعلیم سے لیکر ڈائریکٹر کالجز تک این او سی اور سٹڈی لیو کے لئے کئی میٹنگ کی اور دلائل کے بنیاد پر قائل کیاآخرکار بی پی ایل اے کی جدوجہد رنگ لے آئی انہوں نے کہا کہ کالج اساتذہ کے جائزحقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین