• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت جب راضی ہو، مذاکرات کیلئے تیار ہیں، سرتاج

If India Agree We Are Ready For Talks Sartaj
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کے لیے مذاکرات ضروری ہیں، بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امرتسر میں بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے، جب بھارت سے بات ہوگی تو دہشتگردی پربھی بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بجائے میز پرکسی بھی معاملے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، باضابطہ مذاکرات نہ ہوں تو میڈیا کے ذریعے ڈائیلاگ سے منفی تاثر ہوتاہے۔

سینئر بھارتی حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان سے باہمی سطح پر ملاقات کا امکان نہیں۔ امرتسر میں رات ڈنر پرسرتاج عزیز اور بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر میں مختصر گفتگو ہوئی ہے،سرتاج عزیز اور جے شنکر میں گرمجوش مصافحہ کیا گیا، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

امرتسر میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے،اس ملاقات میں مشیر خارجہ اور افغان صدر میں امن ترقی اور افغانستان کے استحکام پر بات ہوئی۔

دوسری طرف بھارتی شہر امرتسر میں بھارت کے وزیر اعظم اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین