• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول بس الٹنے سے ایک طالب علم جاں بحق، 35 زخمی، مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک

جام شورو ، ا+ڈگری +شکارپور(نامہ نگار ان ) اسکول بس الٹنے سے ایک طا لبعلم جا ں بحق 35زخمی، مختلف و ا قعات میں 7 ا فر اد ہلاک۔ جام شورو انڈس ہائی وئے مانجھند کے قریب ٹھارو شاہ ہائی اسکول کے طلبہ واساتذہ کی بس کراچی جانے کے دوران الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک طالب علم نویں جماعت کے واجد ولد میر محمد عالمانی موقع پر ہی جا ںبحق ہوگیا جبکہ دلاور ،شہزور،تابش ،مرتبا سہتو،مہینا ،موسی میمن،اسد شاہ ،فرخندہ سمیت اسکول کے اساتذہ سمیت 35افراد زخمی ہوگئے جنہیں جام شورو استپال و سٹی اسپتال منتقل کیا گیاہے حادثے کے باعث انڈس ہائی وئے بلاک ہوگیا ۔ شکارپورکھو گڑھی لنک روڈ پر تیز رفتار رکشہ سڑک پار کرنے والی لڑکی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔جس کے نتیجےمیں سڑک پار کرنے والی 9سالہ سہیلاں بنت علی حسن گھنیوموقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ رکشہ میں سوار دو خواتین شہناز برڑو اور ارشاد خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔جائے وقوع پر موجود لوگوں نے لڑکی کی لاش سمیت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ ڈگری پولیس نےچھاپہ مار کر منشیات فروش سکندر ولد عرس شیدی کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے30 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دیہہ 150 اے کے رہائشی محمد اسحق ولد محمد مشتاق نے تین سگے بھائیوں کے خلاف اسکی دکان سے نقد رقم چوری کرنے کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ محراب پور قومی شاہراہ پر ہالانی کے قریب موٹرسائیکل سوار ریاض کمبوہ ٹرک کی زدمیں آکر جانحق ہوگیا انکا تعلق ہالانی سے تھا۔ نامعلوم ٹر یلر کی زدمیں آکر40سالہ شخص جانحق ہوگیاکوٹری کبیرپولیس کے مطابق ا سں کی شناخت ڈنل شاہ ساکن گاؤں ڈیون کے طور پر ہوئی ہے۔ عمرکوٹکھوسہ محلے میں 25 سالہ نوجوان حاجی ولد گڈو کھوسو نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ پنو عاقل کچے علا قے رضا گو ٹھ میں میرن پتن کے قریب نو سالہ افشاں ولد اما ن اللہ دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔ شاہپورچاکر اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پر سوار محنت کش 18 سالہ خدابخش عرف خدن ڈاہری ا پنی ٹرالی کے نیچے آکر ہلاک ہوگیا۔ ہنگورجہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹر یلر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سومر ماواڑی ہلاک اور مور خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
تازہ ترین