• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں جن جگہوں پر حملہ کیا وہ مکمل تباہ ہوگئیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران میں جن جگہوں پر حملہ کیا وہ مکمل تباہ ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ہم نے حملہ کرکے جگہیں تباہ کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیچا دکھانے کے لیے صرف فیک نیوز ہی کچھ مختلف بتائے گی، وہ خود کہتے ہیں کہ ان کے پاس بہت تباہی ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے کچھ امریکی میڈیا ہاؤسز پر بھی تنقید کی اور ان پر جھوٹ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام لگایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میڈیا کے یہ فریب کار کبھی باز نہیں آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی ریٹنگز تاریخ کی نچلی سطح ہر ہے، لوگ ان پر زیر اعتبار کرتے ہیں۔

امریکا کے بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے ہفتے کی شب ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔

امریکا نے آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ کے عنوان سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، جس میں 125 فورتھ اور ففتھ جنریشن طیاروں اور سب میرین نے حصہ لیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی نیوکلیئر سائٹس پر حملے کیے ہیں۔

بریفنگ کے دوران امریکی چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے کہا کہ دھوکا دینے کے لیے بہت سارے جنگی طیارے امریکا سے اڑائے گئے، ایران پر حملہ صرف 7 بی 2 بمبار طیاروں نے کیا، ایک درجن سے زیادہ 30 ہزار پونڈز والے فردو اور نطنز جوہری تنصیبات پر گرائے گئے، اصفہان کے جوہری مرکز کو ٹوما ہاک میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید