سعودی عرب نے قطر پر ایرانی حملے کو بین الاقوامی قانون کی بدترین خلاف ورزی قرار دے دیا۔
سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب نے پیر کو ایران کی جانب سے قطر کے خلاف کی جانے والی جارحیت کی انتہائی سخت مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے سعودی عرب نے اس ایرانی اقدام کو بین الاقوامی قانونی کی بدترین خلاف ورزی اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔
واضح رہے کہ ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔
پاسداران انقلاب گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔