• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

Karachi Fire Factory Burnt Millions Supplies
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سویاں بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کےعلاقے سہراب گوٹھ میں واقع اختر کمپاونڈ میں قائم سویاں بنانے کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی 2فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور 30منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
تازہ ترین