• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج میں تقرریاں وتبادلے،جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی تعینات

راولپنڈی(آئی این پی ) لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود کو جی ایچ کیو میں ملٹری سیکرٹری تعینات کردیا گیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر کراچی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیورمحمود کو ملٹری سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود تعیناتی سے پہلے جی ایچ کیو میں چیف آف لاجسٹک اسٹاف تعینات تھے اورلیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزااپنی تعیناتی سے پہلے ملٹری سیکرٹری کے فرائض انجام دےرہے تھے۔
تازہ ترین