• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر کا ریٹائرمنٹ اور خفیہ سفر پر جانے کا اشارہ

Russian Presidents Retirement And Indication Of The Secret Journey
روسی صدر ولادیمئر پوٹن نے اپنی ریٹائمنٹ اوراپنے پسندیدہ خفیہ سفر پر جانے کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کامیابی کے ساتھ اپنا کیریئر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوٹن نے میٹل فیکٹری کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو میں کہاکہ وہ ’’قدرت‘‘ اور ’’تاریخی‘‘مقامات دیکھنے کے لئے سفر کا خواب دیکھ رہے ہیں کیوں کہ انہیں سفر کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے وہاں ایک طالب علم سے گفتگو میں کہا کہ یہاں نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنی ذاتی زندگی کےلیے وقت نکالیں۔ 
تازہ ترین