• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے:حافظ عبدالرؤف

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چئیرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، بھارت کے سفاکانہ کردار سے آزاد کشمیر کے مسلمان بھی محفوظ نہیں ہے، جارحیت کا سلسلہ لائن آف کنٹرول کے اِس پار تک بڑھانا منظم منصوبے کا حصہ ہے، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، پورے پاکستان سے امدادی سامان کے قافلے روانہ کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد حافظ عبداللہ ماڈل ٹاؤن بی میں  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ ابو معاذ عمران، حافظ ابو ہریرہ بھی موجود تھے۔ چئیرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی، پاکستانی قوم بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے، انہوں نے مزید کہا کہ سردی بڑھنے سے متاثرہ کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ متاثرین کو فی الفورخیمے، گرم کپڑے، بستر، راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین