ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنر ملک رفیق رجوانہ ملتان سب سول سیکرٹریٹ کے حوالے سے وسیب کو اعتماد میں لیں، وسیب کے لوگوں کو کب تک وعدوں کے لولی پاپ ملیں گے؟ مخدوم جاوید ہاشمی کی طرف سے 12 صوبوں کا مطالبہ سرائیکی صوبے کا کیس خراب کرنے کی کوشش ہے ، جب تک سرائیکی صوبہ نہیں بنے گا وسیب کے لوگوں کو حقوق نہیں مل سکتے ، ان خیالات کا اظہار وکلاء تحریک کے رہنما ولایت علی خان نے سرائیکی رہنما حاجی احمد نواز سومرو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر عید احمد دھریجہ اور نوید احمد خان موجود تھے،احمد نواز سومرو نے کہا کہ مخدوم جاوید ہاشمی سرائیکی قوم کے خلاف محمد علی درانی بننے کی کوشش نہ کریں ۔