• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص : بازیاب ہاریوں کو مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت

میر پورخاص (نامہ نگار)  میرپور خاص کی عدالت نے بااثرزمیندار کی مبینہ نجی جیل سے بازیاب ہونے والے ہاری خاندان کے 24افراد کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دے دی ۔اطلاعات کے مطابق سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے ہاریوں کی بازیابی کے لیے ایک شہری کی جانب سےدی گئی درخواست پر مذکورہ ہاری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر پولیس کی ایک ٹیم نے میرپورخاص ضلع کےتعلقہ سندھڑی میں واقع ایک زمیندار کی زمینوں پر چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں سمیت تمام ہاریوں کوبازیاب کرکے عدالت میں پیش کیاتھا۔آزاد ہونے والے ہاریوں میں رمیش، کیکو ،ساگر، کویتا، دھنی اوردیگر شامل ہیں۔ہاریوں کا کہنا تھا کہ زمیندار ایک عرصے سے ان کاحساب نہیں کررہاتھا اور ان سے زبردستی کام لیتا تھا۔
تازہ ترین