ذرائع ابلاغ نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اس سے دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے ۔ ہر بات فوری طور پر سب کے علم میں آجاتی ہے۔ریڈیو ٹیلیویژن ، کیبل اور سوشل میڈیا جیسے ذرائع ابلاغ دوسرے ملکوں کی ثقافت کو اس قدر تیزی سے پھیلا رہے ہیں ۔ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے ، اس کی اپنی اقدار روایات ، رسم و رواج مذہب ، ثقافت اور معاشرتی تہذیب ہے لیکن کیبلنیٹ ورک اور سوشل میڈیا نے ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی ہے ۔ہم جدیدیت اور مغربیت کے جنون میں اپنا آپ بھلا بیٹھے ہیں ، ہم نے اپنی صلاحیتوں اور اقدار کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ہماری زندگی کا سب سے خوفناک پہلو ذرا ئع ابلاغ کا منفی استعمال ہے جس میں ہم بری طرح جکڑے جا چکے ہیں اور اس سے نجات کا کوئی رستہ بظاہر نظر نہیں آ رہا ضرورت ہے کہ ہم اپنے آپ کو پہچانیں اور اس غیر ضروری ایجاد سے اجتناب کریں۔
(شباہت فاطمہ )
shabahat285@gmail.com
.