• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی، جاوید ہاشمی

Imran Khan Deal With Chief Justice Javed Hashmi
سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا کر انتخابات میں تحریک انصاف کو جتوایا جائے گا۔

جاوید ہاشمی نے ایک انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا90روز کے لیے لگایا جانا تھا، اس دوران الیکشن کرائے جانے تھے جن میں تحریک انصاف کو فتح دلوائی جانی تھی۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ ڈیل عمران خان نے کی تھی جس کا انکشاف انہوں نے میرے سامنے اکیلے بیٹھ کر کیا تھا۔

عمران خان کو ان کے سامنے بٹھا کر اس بات کی ان سے تصدیق کرائی جائے۔
تازہ ترین