• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے کہا جوڈیشل مارشل لاء لگا کر پارٹی کو جتوائیں گے، جاوید ہاشمی

اسلام آباد (صباح نیوز / ٹی وی رپورٹ) سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران نے کہا تھا کہ جوڈیشل مارشل لاء لگا کر انتخابات میں پی ٹی آئی کو جتوائیں گے ، عمران خان نے یہ باتیں میرے ساتھ اکیلے بیٹھ کر بھی کیں ، اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو وہ مجھے غلط ثابت کریں ، وہ میرے سامنے کیوں نہیں بیٹھتے۔ صباح نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا کر انتخابات میں تحریک انصاف کو جتوایا جائے گا، جوڈیشل مارشل لاء 90روز کیلئے لگایا جانا تھا، اس دوران الیکشن کرائے جانے تھے جن میں تحریک انصاف کو فتح دلوائی جانی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیل عمران خان نے کی تھی جس کا انکشاف انہوں نے میرے سامنے اکیلے بیٹھ کر کیا تھا۔ عمران خان کو ان کے سامنے بٹھا کر اس بات کی ان سے تصدیق کرائی جائے۔
تازہ ترین