پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 2017ء انصاف کا سال ہے،جس کا آغاز پاناما سے ہوگا،شادی کے متعلق نہیں سوچ رہا ،جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں۔
کراچی کے تین روزہ دورے کے اختتام پر اپنے دوست طارق شفیع کی رہائشگاہ پر میڈیاسے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے جھوٹ پلس بولا ہے،وہ عمر کے اس حصے میں ہیں انہیں نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا دورہ کامیاب رہا ،جلد ہی دوبارہ آئوں گااور عوام کے مسائل کےحل کے واک کریں گے،اب اب سندھ پربھی توجہ دیں گے،ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں انصاف ہوگا،پارٹی ڈسپلن کے خلاف جانے والے کو نکال دیا گیا ہے اور دیگر کے خلاف کاروائی ہورہی ہے۔