کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سریاب روڈ گاہی خان چوک پر ایک ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر تقریب کا انعقاد زیرصدارت صدر سید علی اچکزئی ہوا جس میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان عبدالرحیم کاکڑ صوبائی جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا یاسین مینگل حاجی موسیٰ کلیم ترین حاجی نورمحمد حجت اللہ آغا سید سیف اللہ آغا میرنوروز خان جتک حاجی عبدالسلام بادینی حاجی فیض اللہا چکزئی نقیب اللہ موسیٰ خیل اوردیگر نے شرکت کی تقریب سے صدر عبدالرحیم کاکڑ جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا نے خطاب کرتے ہوئے ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہاکہ آج کی یہ خوبصورت افتتاحی تقریب نے ثابت کردیا ہے کہ ہوٹل والوں کی حقیقی یونین یہی ہے آج کا یہ جم غفیر سب سے بڑا ثبوت ہے ہم مرکزی انجمن تاجران بلوچستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کرینگے کیونکہ تاجر برادری کے اصل وارث ہم ہیں اور تمام صوبے کے تاجروں کو ترازو کے ایک پلڑے میںپرونے کا کریڈٹ ہمارے سر ہے جلد آل بلوچستان ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل بلوچستان کنونشن بھی کوئٹہ شہر میں منعقد کرینگے جو ریسٹورنٹ اینڈ ہوٹل ایسوسی ایشن کرائیگی اورکنونشن میں پورے صوبے سے ہوٹل کاروبار سے منسلک تاجروں کو مدعو کیاجائےگا آخر میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں حاجی موسیٰ کلیم ترین سید علی اچکزئی سیف اللہ آغا حجت اللہ آغا نے مرکزی انجمن تاجران انجمن تاجران گاہی خان چوک انجمن تاجران ہزار گنجی اور انجمن تاجران سریاب روڈ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوںنے تقریب میں شرکت کی۔