• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنیوالے2مسافر زیر حراست

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بیرون ملک سے آنے والے دومسافروں کو ائرپورٹ پرحراست میں لے لیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق مرتضیٰ سکنہ نارووال فلائٹ نمبرجی ایف 770کے ذریعے پیرس سے بے نظیر ائرپورٹ پہنچا جہاں ایف آئی اے امیگریشن عملے نے اس کاپاسپورٹ چیک کیاگیا تووہ مبینہ طورپرجعلی پایاگیا ،ادھر دوحاقطرسے آنے والی فلائٹ نمبرکیوآر614میں عثمان اسد کاپاسپورٹ چیک کرنے پر کمپیوٹرسسٹم پرہٹ ہوگیا ۔ دریں اثناءبغیرپاکستانی  کارآمدویزہ  لئے اسلام آبادپہنچنے والی  غیرملکی خاتون کوڈی پورٹ کردیاگیا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق  دبئی سے آنے والی فلائٹ نمبرپی اے 211میں پولینڈ کی ایک خاتون  بے نظیر ائرپورٹ پہنچی ،جہاں کاغذات کی چیکنگ کے دوران معلوم ہواکہ اس کے پاس  پاکستان کاویزا نہیں ہے ۔
تازہ ترین