• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر صادق خان نے لندن میں نئی ڈرائیونگ پالیسی کا اعلان کر دیا

حکومتی فیصلے کے مطابق کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ (CVD) اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے مطابق کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ (CVD) اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

لندن کے میئر سر صادق خان نے ڈرائیونگ سے متعلق ایک اہم پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے دی جانے والی طویل عرصے سے جاری رعایت ختم کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ڈرائیور آج سے ایک بڑی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکومتی فیصلے کے مطابق کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ (CVD) اب مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جس کے بعد الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو بھی وسطی لندن میں داخل ہونے کے لیے کانجیشن چارج ادا کرنا ہوگا۔ 

اگرچہ کرسمس ڈے کے موقع پر کانجیشن چارج لاگو نہیں ہوتا، تاہم یہ رعایت آج باضابطہ طور پر ختم ہو چکی ہے اور جیسے ہی چارج دوبارہ نافذ ہوگا، الیکٹرک گاڑیوں کے ڈرائیور اس کے اثرات محسوس کریں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 112 ہزار سے زائد گاڑیاں کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں، جبکہ اس اسکیم کے آغاز پر یہ تعداد صرف 20 ہزار کے قریب تھی۔

حکام کے مطابق گاڑیوں کی تعداد میں اس نمایاں اضافے نے وسطی لندن میں ٹریفک کی بھیڑ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

صادق خان نے نومبر میں اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا تھا کہ کلینر وہیکل ڈسکاؤنٹ کو ابتدا ہی سے عارضی رکھا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور کانجیشن کم کرنا لندن اور اس کی معیشت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

اس فیصلے پر جہاں کچھ حلقوں نے ماحولیاتی پالیسی سے پسپائی قرار دیا ہے، وہیں سٹی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس اقدام سے شہر میں ٹریفک کنٹرول، بس سروس کی بہتری اور مجموعی سفری نظام میں بہتری آئے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید