بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد پاکستان مسلم لیگ نون سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب بریڈ فورڈ کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی راشد ہاشمی چوہدری اعجاز ارشاد، طارق بھٹ، لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق، راجہ غضنفرخالق، راجہ نجابت حسین اور دیگر نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے بالخصوص افواج پاکستان نے جس طرح ابدی دشمن بھارت کو مئی میں عبرتناک شکست دی، جس سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہوا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔
اس موقع پر مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھ کر پاکستان کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لیگی کارکنوں نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون برطانیہ کے صدر احسن ڈار کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے۔
تقریب میں قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں برطانیہ بھر سے پارٹی کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔