• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ریاست نے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی پالیسی اختیار نہیں کی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ریاست نے کبھی طاقت کے اندھا دھند استعمال کی پالیسی اختیار نہیں کی۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محدود اور ہدفی کارروائی کو ریاستی آپریشن کہنا حقائق کے منافی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ نوجوان بغیر تحقیق کے منفی بیانیے کی اندھی تقلید کے بجائے مثبت اور سچی سوچ اپنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان سے متعلق پھیلائے گئے تصورات اور حقائق میں فرق سمجھنا ضروری ہے۔ ہر تعلیمی ادارے اور ہر قومی فورم پر نوجوانوں سے مکالمے کے لیے تیار ہوں۔

قومی خبریں سے مزید