• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی کے انکشافات نے عمران خان کی تمام سازشیں بے نقاب کر دیں، عابد شیرعلی

فیصل آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے انکشافات کرکے تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کی تمام سازشوں کو بے نقاب کر دیا ہے، جاوید ہاشمی کا ایک مقام ہے اور ان کے کردار سے سب واقف وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتے، لہذا اب عمران خان کو  کے پی کے حکومت پر توجہ مرکوزکرنی چاہئے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مضبوط اور بااختیار بلدیاتی نظام حکومت کی تشکیل کی طرف گامزن ہے ۔ صوبہ بھر میں نئے بلدیاتی نظام سے معاشی استحکام اور تعمیر و ترقی کا خواب پورا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مقامی حکومتوں کے لئے تعمیر و ترقی اور فلاحی منصوبوں کی مد میں اربوں روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔ صوبہ بھرمیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ضلعی اتھارٹی الگے سال جنوری سے فعال ہو گی جس سے مقامی سطح پر روز گار ‘ تعلیم صحت ‘ ‘ سکولوں کی تعمیر و ترقی و تزئین و آرائش ‘ اساتذہ کے تبادلوں سمیت سرکاری ملازمین اور دیگر معاملات کے لئے صوبائی دارالحکومت کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے ۔
تازہ ترین