• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈمی عمران خان اور جاوید ہاشمی آج ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہونگے

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جاوید ہاشمی کے ایک دوسرے پر الزامات نے پاکستانی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ اِسی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”جیونیوز“ نے ”خبرناک“ کا ایک دلچسپ شو ترتیب دیا ہے جس میں ڈمی عمران خان اور جاوید ہاشمی آمنے سامنے ہوں گے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان (ڈمی) نے الزام لگایا کہ میں نے سارا پارٹی فنڈ ہاشمی کی دوائیوں پر لگا دیا ہے،جواب میں جاوید ہاشمی(ڈمی) کا کہنا تھا کہ عمران کی ہر بات میں ایک بَل اور دو فریب ہوتے ہیں، میں اپنے کپڑے بیچ کر بھی عمران کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کو تیار ہوں۔ بیچارا ایمپائر بھی فارغ بیٹھ بیٹھ کر پاگل ہو گیاہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ کہہ کر صلح کرانے کی کوشش کی گئی کہ ”ایک پینسٹھ کا اور دوسرا چونسٹھ کا پھر عمر کا کیا جھگڑا؟“۔ ”پاکستانی ڈیمز پر منڈلاتے خطرات“ کے موضوع پر بھی پروگرام میں گفتگو ہوگی۔ حالات حاضرہ کی آگاہی کے ساتھ دلفریب موسیقی بھی ”خبرناک“ کا حصہ ہے۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں جمعرات کی شب 11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین