• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوئوں پر شہری نے گاڑی چڑھادی،ایک ملزم ہلاک ، دوسرا فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائٹ اے میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکوئوں پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میٹروول میں شبیر اسپتال کے قریب جمعرات کی شب شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان پر شہری سیف اللہ نے اپنی گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت عمر عرف شینا کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایچ او غلام حسین کورائی کے مطابق ہلاک  ہونے والا ملزم 6 مقدمات میں مطلوب تھا اور اشتہاری بھی بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق دوسرا ملزم زخمی حالت میں فرار ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق سائٹ میں ہلاک ہونے والا ڈاکو عمیر عرف شینا اپنے ساتھی کےساتھ ملکرشہری سیف اللہ سے اسکی ہنڈا سوک کار چھیننے کی کوشش کر رہا تھا جس پر سیف اللہ نے گاڑی ڈاکو پر چڑھا دی جسکے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا ۔دریں اثنا شارع فیصل تھانے کی حدود میں قتل ہونے والے سب انسپکٹر اقبال کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ۔ اس سلسلسے میں ایس ایچ او راجہ طارق کا کہنا ہے کہ  مقدمہ الزام نمبر 1/17  بجرمہ دفعہ 302،324/34اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افرا د کے خلاف پولیس افسر کے بیٹے کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ گارڈن میں درج کرلیا گیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمات سی ٹی ڈی میں درج کیئے گئے تھے۔قبل ازیں سرسید پولیس نے مقتولہ عائشہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلا ت کے مطابق سرسید ٹاؤ ن پولیس نے عائشہ نامی خاتون کے قتل کا مقدمہ الزام  نمبر 8/17 مقتو لہ  کے والد ضیا الدین کی مدعیت میں مقتولہ کے شوہر امتیاز، سسر امانت خان اور دیگر کے خلاف  درج کرلیا ۔دوسری جانب مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ مقتولہ کھانا اچھا نہیں بناتی تھی۔ملزم کے مطابق ایک رات قبل دونوں کا معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اسکی بیوی نے کمرے کا دروازہ بند کر کے خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو آج ریمانڈ کے لیئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دریں اثنا سائٹ ایریا اور بلدیہ میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود حبیب بینک چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور بچی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ فوری طور پر متوفیوں کی شناخت کا عمل ممکن نہیں ہوسکا۔ متاثرہ افراد ناظم آباد سے سائٹ ایریا جارہے تھےکہ یہ حادثہ رونما ہوا۔ مدینہ کالونی تھانے کی حدود سعید آباد بلدیہ سیکٹر 5جی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکڑ سے موٹر سائیکل پر سوار مرد اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے ۔
تازہ ترین