• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو: پاکستان کے نامور شاعر و ادیب پروفیسر توفیق بٹ کے اعزاز میں مشاعرے کا انعقاد

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

حلقہ ارباب ذوق ناروے کے زیر اہتمام پاکستان کے نامور شاعر، دانشور، ادیب، صحافی اور کالم نگار پروفیسر توفیق بٹ کے اعزاز میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی تھیں۔

تقریب میں سفیر پاکستان محترمہ سعدیہ الطاف قاضی اور ناروے کے معروف شعراء جمشید مسرور، منور مسعود، ادریس لاہوری، ڈاکٹر ندیم آصف ملک، فیصل ہاشمی اور مینا جی کے علاوہ جرمنی سے تشریف لائے معروف شاعر حنیف تمنا نے اپنا کلام پیش کیا۔

ہر شاعر نے اپنے منفرد انداز میں سامعین کے دل جیت لیے اور اردو شاعری کے حُسن کو اجاگر کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید