• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم سرچارج مزید وصول کرنیکافیصلہ عوام کیساتھ ظلم ہے،نوید اسلم

سرگودھا (نمائندہ جنگ)ضلعی نائب صدرپی ٹی آئی چوہدر ی نویداسلم وڑائچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کابجلی صارفین سے نیلم جہلم سرچارج مزیدایک سال وصول کرنے کافیصلہ دراصل عوام کاخون نچوڑنے کامنصوبہ ہے۔ نیلم جہلم سرچارج کی مدت ختم ہونے کے بعدایک مرتبہ پھربجلی صارفین سے مزیداربوں روپے وصول کرنے کیلئے اس سرچارج کوپی ٹی آئی قبول نہیں کرے گی اورہرسطح پر اس کے خلاف آوازبلندکرے گی 2013ءالیکشن میں ن لیگ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ غربت میں کمی کے جووعدے کیے تھے لیگی حکومت نے انہیں فراموش کرکے مہنگائی میں100فیصداوربجلی کی لوڈشیڈنگ میں بھی غیرمعمولی اضافہ کیاہے ۔
تازہ ترین