• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہیدپولیس اہلکار کی نماز جنازہ ، قتل کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نشتر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پانچ ملزمان کے خلاف درج کرلیا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین ہوئی، تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود نشتر روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار خالد شیخ ولد شاکر شیخ شہید ہونے والے کے بھائی گوہر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ الزام نمبر 9 / 2017 درج کرلیا گیا ہے مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعا ت 7ATA شامل کی گئی ہیں۔
تازہ ترین