• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بار کونسلز اور وکلاء سے رابطے کا فیصلہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے ملک بھر کی بار کونسلز اور وکلاء سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

سربراہ ٹی ٹی اے پی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسد قیصر، اختر مینگل، شفیق ترین، ثناء اللّٰہ بلوچ، حسین یوسفزئی، علامہ شیرازی و دیگر شریک ہوئے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے محرکات اور نتائج بھی زیر بحث آئے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارروائی کے مضمرات کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ججز خط کے معاملے پر فل کورٹ سماعت کرے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کی بار کونسلز اور وکلاء سے رابطہ کیا جائے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی سمیت اسیر کارکنان کی رہائی آئین کی بالادستی کےلیے ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کیلئے فوری اقدامات کرے،گرفتارکسان رہنماؤں کورہا کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، اس بدترین دھاندلی کو مسترد کرتے ہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت کراچی اور فیصل آباد میں جلسے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید