امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک چھوٹی گھوڑی نے طویل ترین دم کا سابقہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
پیمائش کے مطابق اس گھوڑی (پونی) کی دم کی لمبائی پانچ فٹ اور 11.26 انچ ہے۔
اس 36 سالہ گھوڑی جسکا نام سوئٹی ہے، اسکا قد تین فٹ اور ایک انچ ہے۔ اس گھوڑی کی مالکہ ریسا فورمیسانو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ سوئٹی کی دم کو لپیٹ کر رکھتی ہیں تاکہ اسے زمین پر گھسیٹنے سے بچایا جاسکے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اسکے دم کو سال میں دو مرتبہ کنڈیشنز سے دھوتی ہیں۔ ریسا فورمیسانو اس گھوڑی کو 2012 میں اپنے گھر لائی تھیں کیونکہ انکے پاس موجود ایک گھوڑا مرچکا تھا۔
تو انھوں نے دیگر دو گھوڑوں کے ساتھ اسے شامل کرلیا تھا۔ انکے مطابق اسکی دم 2012 میں زمین تک پہنچی اور اسکے بعد سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔