• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ 2018 کے الیکشن میں تین گنا کامیابی حاصل کریگی،آصف راجپوت

ڈگری (نامہ نگار) مسلم لیگ ن 2018ء میں نواز شریف کی قیادت میں سندھ میں تین گنا زیادہ کامیابی حاصل کرے گی۔2013ء کے الیکشن کے مقابلے میں سندھ کی عوام کو اندازہ ہو گیا ہے کہ موجودہ حالات میں نواز شریف ہی وہ لیڈر ہیں جو ان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل آصف معراج راجپوت نے میر پورخاص کے سابق کونسلر محمد افضال عباسی کی جانب سے ریلوے کالونی میں منقعدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں بیٹھ کر میرپورخاص کے عوام کا دکھ محسوس کیا اور میرپورخاص میں 5 سو بستروں پر مشتمل جدید ترین اسپتال منظور کیا اور 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشن کے قیام کا اعلان کر کے میرپورخاص کو پاکستان کے جدید شہروں کی فہرست میں شامل کردیاہے کیونکہ نواز شریف کی سیاست کا محور بلا تفریق رنگ و نسل پاکستان ہے  اور پاکستان میں بسنے والے 18 کروڑ عوام ہیں۔ اجتماع سے ضلعی صدر چوہدری سجاد احمد، زاہد علی خان قائم خان، نوشابہ ناز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین